1. اَے خُداوند! تیری قُوّت سے بادشاہ خُوش ہوگااور تیری نجات سے اُسے نہایت شادمانی ہو گی ۔
2. تُو نے اُس کے دِل کی آرزُو پُوری کی ہےاور اُس کے مُنہ کی درخواست کو نامنظُور نہیںکِیا ۔ (سِلاہ)
3. کیونکہ تُو اُسے عُمدہ برکتیں بخشنے میں پیش قدمی کرتااور خالِص سونے کا تاج اُس کے سر پر رکھتا ہے ۔
4. اُس نے تُجھ سے زِندگی چاہی اور تُو نے بخشی۔بلکہ عُمر کی درازی ہمیشہ کے لِئے۔
5. تیری نجات کے سبب سے اُس کی شوکت عظیِم ہے ۔تُو اُسے حشمت و جلال سے آراستہ کرتا ہے۔
6. کیونکہ تُو ہمیشہ کے لِئے اُسے برکتوں سے مالا مال کرتا ہےاور اپنے حضُور اُسے خُوش و خُرّم رکھتا ہے۔
7. کیونکہ بادشاہ کا توکُّل خُداوند پر ہےاور حق تعالیٰ کی شفقت کی بدَولت اُسے ہرگزجُنبِش نہ ہو گی۔