زبُو 18:42-48 Urdu Bible Revised Version (URD)

42. تب مَیں نے اُن کو کُوٹ کُوٹ کر ہوا میں اُڑتیہُوئی گرد کی مانِند کر دِیا ۔مَیں نے اُن کوگلی کُوچوں کی کِیچڑ کی طرحنِکال پھینکا۔

43. تُو نے مُجھے قَوم کے جھگڑوں سے بھی چُھڑایا ۔تُو نے مُجھے قَوموں کا سردار بنایا ہے ۔جِس قَوم سے مَیں واقِف بھی نہیں وہ میری مُطِیع ہوگی۔

44. میرا نام سُنتے ہی وہ میری فرمانبرداری کریں گے ۔پردیسی میرے تابِع ہو جائیں گے۔

45. پردیسی مُرجھا جائیں گےاور اپنے قلعوں سے تھرتھراتے ہُوئے نِکلیں گے ۔

46. خُداوند زِندہ ہے ۔ میری چٹان مُبارک ہو ۔اور میرا نجات دینے والا خُدا مُمتاز ہو!

47. وُہی خُدا جو میرا اِنتقام لیتا ہےاور اُمّتوں کو میرے سامنے زیر کرتا ہے

48. وہ مُجھے میرے دُشمنوں سے چُھڑاتا ہےبلکہ تُو مُجھے میرے مُخالِفوں پر سرفراز کرتا ہے۔تُو مُجھے تُند خُو آدمی سے رہائی دیتا ہے۔

زبُو 18