زبُو 18:35-48 Urdu Bible Revised Version (URD)

35. تُو نے مُجھ کو اپنی نجات کی سِپر بخشیاور تیرے دہنے ہاتھ نے مُجھے سنبھالااور تیری نرمی نے مُجھے بزُرگ بنایا ہے۔

36. تُو نے میرے نِیچے میرے قدم کُشادہ کر دِئے۔اور میرے پاؤں نہیں پِھسلے۔

37. مَیں اپنے دُشمنوں کا پِیچھا کر کے اُن کوجالُوں گااور جب تک وہ فنا نہ ہو جائیں واپس نہیں آؤُں گا۔

38. مَیں اُن کو اَیسا چھیدُوں گاکہ وہ اُٹھ نہ سکیں گے۔وہ میرے پاؤں کے نِیچے گِر پڑیں گے ۔

39. کیونکہ تُو نے لڑائی کے لِئے مُجھے قُوّت سے کمربستہ کِیااور میرے مُخالِفوں کو میرے سامنے زیر کِیا۔

40. تُو نے میرے دُشمنوں کی پُشت میری طرفپھیر دیتاکہ مَیں اپنے عداوت رکھنے والوں کو کاٹڈالُوں۔

41. اُنہوں نے دُہائی دی پر کوئی نہ تھا جو بچائے ۔خُداوند کو بھی پُکارا پر اُس نے اُن کو جواب نہ دِیا ۔

42. تب مَیں نے اُن کو کُوٹ کُوٹ کر ہوا میں اُڑتیہُوئی گرد کی مانِند کر دِیا ۔مَیں نے اُن کوگلی کُوچوں کی کِیچڑ کی طرحنِکال پھینکا۔

43. تُو نے مُجھے قَوم کے جھگڑوں سے بھی چُھڑایا ۔تُو نے مُجھے قَوموں کا سردار بنایا ہے ۔جِس قَوم سے مَیں واقِف بھی نہیں وہ میری مُطِیع ہوگی۔

44. میرا نام سُنتے ہی وہ میری فرمانبرداری کریں گے ۔پردیسی میرے تابِع ہو جائیں گے۔

45. پردیسی مُرجھا جائیں گےاور اپنے قلعوں سے تھرتھراتے ہُوئے نِکلیں گے ۔

46. خُداوند زِندہ ہے ۔ میری چٹان مُبارک ہو ۔اور میرا نجات دینے والا خُدا مُمتاز ہو!

47. وُہی خُدا جو میرا اِنتقام لیتا ہےاور اُمّتوں کو میرے سامنے زیر کرتا ہے

48. وہ مُجھے میرے دُشمنوں سے چُھڑاتا ہےبلکہ تُو مُجھے میرے مُخالِفوں پر سرفراز کرتا ہے۔تُو مُجھے تُند خُو آدمی سے رہائی دیتا ہے۔

زبُو 18