25. رحم دِل کے ساتھ تُو رحِیم ہو گااور کامِل آدمی کے ساتھ کامِل۔
26. نیکوکار کے ساتھ نیک ہو گااور کج رَو کے ساتھ ٹیڑھا۔
27. کیونکہ تُو مُصِیبت زدہ لوگوں کو بچائے گالیکن مغرُوروں کی آنکھوں کو نِیچا کرے گا۔
28. اِس لِئے کہ تُو میرے چراغ کو رَوشن کرے گا۔خُداوند میرا خُدا میرے اندھیرے کو اُجالا کر دے گا۔
29. کیونکہ تیری بدَولت مَیں فَوج پر دھاوا کرتا ہُوںاور اپنے خُدا کی بدَولت دِیوار پھاند جاتاہُوں۔
30. لیکن خُدا کی راہ کامِل ہے۔خُداوند کا کلام تایا ہُؤا ہے۔وہ اُن سب کی سِپر ہے جو اُس پر بھروسا رکھتے ہیں۔
31. کیونکہ خُداوند کے سِوا اَور کَون خُدا ہےاور ہمارے خُدا کو چھوڑ کر اَور کَون چٹان ہے؟
32. خُدا ہی مُجھے قُوّت سے کمربستہ کرتاہےاور میری راہ کو کامِل کرتا ہے۔
33. وُہی میرے پاؤں ہرنیوں کے سے بنا دیتا ہےاور مُجھے میری اُونچی جگہوں میں قائِم کرتا ہے۔
34. وہ میرے ہاتھوں کو جنگ کرنا سِکھاتاہےیہاں تک کہ میرے بازُوپِیتل کی کمان کو جُھکادیتے ہیں۔