1. اَے خُداوند! اَے میری قُوّت! مَیں تُجھ سے مُحبّترکھتا ہُوں۔
2. خُداوند میری چٹان اور میرا قلعہ اور میراچُھڑانے والا ہے ۔میرا خُدا ۔ میری چٹان جِس پر مَیں بھروسا رکھُّوں گا ۔میری سِپر اور میری نجات کا سِینگ ۔ میرا اُونچا بُرج۔
3. مَیں خُداوند کو جو سِتایش کے لائِق ہے پکارُوں گا۔یُوں مَیں اپنے دُشمنوں سے بچایا جاؤُں گا۔