5. میرے قدم تیرے راستوں پر قائِم رہے ہیں۔میرے پاؤں پِھسلے نہیں۔
6. اَے خُدا! مَیں نے تُجھ سے دُعا کی ہے کیونکہ تُومُجھےجواب دے گا۔میری طرف کان جُھکا اور میری عرض سُن لے۔
7. تُو جو اپنے دہنے ہاتھ سے اپنے توکُّل کرنے والوں کواُن کے مُخالِفوں سے بچاتا ہے اپنی عجِیبشفقت دِکھا!
8. مُجھے آنکھ کی پُتلی کی طرح محفُوظ رکھ۔مُجھے اپنے پروں کے سایہ میں چُھپا لے۔
9. اُن شرِیروں سے جومُجھ پرظُلم کرتے ہیں۔میرے جانی دُشمنوں سے جومُجھے گھیرے ہُوئے ہیں۔
10. اُنہوں نے اپنے دِلوں کو سخت کِیا ہے ۔وہ اپنے مُنہ سے بڑا بول بولتے ہیں۔
11. اُنہوں نے قدم قدم پر ہم کو گھیرا ہے۔وہ تاک لگائے ہیں کہ ہم کو زمِین پر پٹک دیں ۔