زبُو 17:1-7 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اَے خُداوند! حق کو سُن ۔ میری فریاد پر توجُّہ کر۔میری دُعا پر جو بے رِیا لبوں سے نِکلتی ہے کان لگا۔

2. میرافَیصلہ تیرے حضُور سے صادِر ہو۔تیری آنکھیں راستی کو دیکھیں۔

3. تُو نے میرے دِل کو آزما لِیا ہے ۔تُو نے رات کومیری نِگرانی کی۔تُو نے مُجھے پرکھا اور کُچھ کھوٹ نہ پایا ۔مَیں نے ٹھان لِیا ہے کہ میرا مُنہ خطا نہ کرے۔

4. اِنسانی کاموں میں تیرے لبوں کے کلام کی مدد سےمَیں ظالِموں کی راہوں سے باز رہا ہُوں۔

5. میرے قدم تیرے راستوں پر قائِم رہے ہیں۔میرے پاؤں پِھسلے نہیں۔

6. اَے خُدا! مَیں نے تُجھ سے دُعا کی ہے کیونکہ تُومُجھےجواب دے گا۔میری طرف کان جُھکا اور میری عرض سُن لے۔

7. تُو جو اپنے دہنے ہاتھ سے اپنے توکُّل کرنے والوں کواُن کے مُخالِفوں سے بچاتا ہے اپنی عجِیبشفقت دِکھا!

زبُو 17