7. خُداوند کے حضُور شُکرگُذاری کا گِیت گاؤ۔سِتار پر ہمارے خُدا کی مدح سرائی کرو۔
8. جو آسمان کو بادلوں سے مُلبّس کرتا ہے۔جو زمِین کے لِئے مِینہ تیّار کرتا ہے۔جو پہاڑوں پر گھاس اُگاتا ہے۔
9. جو حَیوانات کو خُوراک دیتا ہےاور کوّے کے بچّوں کو جو کائیں کائیں کرتے ہیں ۔
10. گھوڑے کے زور میں اُس کی خُوشنُودی نہیں۔نہ آدمی کی ٹانگوں سے اُسے کوئی خُوشی ہے۔
11. خُداوند اُن سے خُوش ہے جو اُس سے ڈرتے ہیںاور اُن سے جو اُس کی شفقت کے اُمیدوار ہیں ۔
12. اَے یروشلِیم ! خُداوند کی سِتایش کر۔اَے صِیُّون ! اپنے خُدا کی سِتایش کر۔
13. کیونکہ اُس نے تیرے پھاٹکوں کے بینڈوں کومضبُوط کِیا ہے۔اُس نے تیرے اندر تیری اَولاد کو برکت دی ہے۔
14. وہ تیری حُدُود میں امن رکھتا ہے۔وہ تُجھے اچھّے سے اچھّے گیہُوں سے آسُودہ کرتا ہے ۔
15. وہ اپنا حُکم زمِین پر بھیجتا ہے۔اُس کا کلام نہایت تیزرَو ہے۔
16. وہ برف کو اُون کی مانِند گِراتا ہے۔اور پالے کو راکھ کی مانِند بکھیرتا ہے۔
17. وہ یخ کو لُقموں کی مانِند پھینکتا ہے۔اُس کی ٹھنڈ کون سہہ سکتاہے؟
18. وہ اپنا کلام نازِل کر کے اُن کو پِگھلا دیتا ہے۔وہ ہوا چلاتا ہے اور پانی بہنے لگتا ہے۔
19. وہ اپنا کلام یعقُوب پر ظاہِر کرتا ہےاور اپنے آئِین و احکام اِسرائیل پر۔