زبُو 147:1-7 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. خُداوند کی حمد کروکیونکہ خُدا کی مدح سرائی کرنا بھلا ہے۔اِس لِئے کہ یہ دِل پسند اور سِتایش زیبا ہے۔

2. خُداوند یروشلِیم کو تعمِیر کرتا ہے۔وہ اِسرائیل کے جلاوطنوں کو جمع کرتا ہے۔

3. وہ شِکستہ دِلوں کو شِفا دیتا ہےاور اُن کے زخم باندھتا ہے۔

4. وہ سِتاروں کو شُمار کرتا ہےاور اُن سب کے نام رکھتا ہے۔

5. ہمارا خُداوند بزُرگ اور قُدرت میں عظِیم ہے۔اُس کے فہم کی اِنتہا نہیں۔

6. خُداوند حلِیموں کو سنبھالتا ہے۔وہ شرِیروں کو خاک میں مِلا دیتا ہے۔

7. خُداوند کے حضُور شُکرگُذاری کا گِیت گاؤ۔سِتار پر ہمارے خُدا کی مدح سرائی کرو۔

زبُو 147