11. وہ تیری سلطنت کے جلال کا بیاناور تیری قُدرت کا چرچا کریں گے۔
12. تاکہ بنی آدم پر اُس کی قُدرت کے کاموں کواور اُس کی سلطنت کے جلال کی شان کو ظاہِر کریں۔
13. تیری سلطنت ابدی سلطنت ہےاور تیری حُکومت پُشت در پُشت۔
14. خُداوند گِرتے ہُوئے کو سنبھالتااور جُھکے ہُوئے کو اُٹھا کھڑا کرتا ہے۔
15. سب کی آنکھیں تُجھ پر لگی ہیں۔تُو اُن کو وقت پر اُن کی خُوراک دیتا ہے۔
16. تُو اپنی مُٹھّی کھولتا ہےاور ہر جاندار کی خواہش پُوری کرتا ہے۔
17. خُداوند اپنی سب راہوں میں صادِقاور اپنے سب کاموں میں رحِیم ہے۔
18. خُداوند اُن سب کے قرِیب ہے جو اُس سے دُعاکرتے ہیں۔یعنی اُن سب کے جو سچّائی سے دُعا کرتے ہیں ۔
19. جو اُس سے ڈرتے ہیں وہ اُن کی مُراد پُوری کرے گا ۔وہ اُن کی فریاد سُنے گا اور اُن کو بچالے گا۔