زبُو 145:1-6 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اَے میرے خُدا! اَے بادشاہ! مَیں تیری تمجِید کرُوں گااور ابدُالآباد تیرے نام کو مُبارک کہُوں گا۔

2. مَیں ہر روز تُجھے مُبارک کہُوں گااور ابدُالآباد تیرے نام کی سِتایش کرُوں گا۔

3. خُداوند بزُرگ اور بے حد سِتایش کے لائِق ہے۔اُس کی بزُرگی اِدراک سے باہر ہے۔

4. ایک پُشت دُوسری پُشت سے تیرے کاموںکی تعرِیفاور تیری قُدرت کے کاموں کا بیان کرے گی۔

5. مَیں تیری عظمت کی جلالی شان پراور تیرے عجائِب پر غَور کرُوں گا

6. اور لوگ تیری قُدرت کے ہَولناک کاموں کا ذِکرکریں گےاور مَیں تیری بزُرگی بیان کرُوں گا۔

زبُو 145