زبُو 139:1-12 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اَے خُداوند! تُو نے مُجھے جانچ لِیا اور پہچان لِیا۔

2. تُو میرا اُٹھنا بَیٹھنا جانتا ہے۔تُو میرے خیال کو دُور سے سمجھ لیتا ہے۔

3. تُو میرے راستہ کی اور میری خواب گاہ کیچھان بِین کرتا ہےاور میری سب روِشوں سے واقِف ہے۔

4. دیکھ! میری زُبان پر کوئی اَیسی بات نہیںجِسے تُو اَے خُداوند! پُورے طَور پر نہ جانتا ہو۔

5. تُو نے مُجھے آگے پِیچھے سے گھیر رکھّا ہےاور تیرا ہاتھ مُجھ پر ہے۔

6. یہ عِرفان میرے لِئے نہایت عجِیب ہے۔یہ بُلند ہے ۔ مَیں اِس تک پُہنچ نہیں سکتا۔

7. مَیں تیری رُوح سے بچ کر کہاں جاؤُںیا تیری حضُوری سے کِدھر بھاگُوں؟

8. اگر آسمان پر چڑھ جاؤُں تو تُو وہاں ہے۔اگر مَیں پاتال میں بِستر بِچھاؤُں تو دیکھ!تُو وہاں بھی ہے۔

9. اگر مَیں صُبح کے پر لگا کرسمُندر کی اِنتہا میں جا بسُوں

10. تو وہاں بھی تیرا ہاتھ میری راہنمائی کرے گااور تیرا دہنا ہاتھ مُجھے سنبھالے گا۔

11. اگر مَیں کہُوں کہ یقِیناً تارِیکی مُجھے چُھپالے گیاور میری چاروں طرف کا اُجالا رات بن جائے گا

12. تو اندھیرا بھی تُجھ سے چُھپا نہیں سکتا۔بلکہ رات بھی دِن کی مانِند رَوشن ہے۔اندھیرا اور اُجالا دونوں یکساں ہیں۔

زبُو 139