زبُو 135:9-18 Urdu Bible Revised Version (URD)

9. اَے مِصر ! اُسی نے تُجھ میں فرعون اور اُس کےسب خادِموں پرنِشان اور عجائِب ظاہِر کِئے۔

10. اُس نے بُہت سی قَوموں کو مارااور زبردست بادشاہوں کو قتل کِیا۔

11. امورِیوں کے بادشاہ سِیحون کواور بسن کے بادشاہ عوج کواور کنعان کی سب مملکتوں کو

12. اور اُن کی زمِین مِیراث کر دییعنی اپنی قَوم اِسرائیل کی مِیراث۔

13. اَے خُداوند! تیرا نام ابدی ہےاور تیری یادگار اَے خُداوند پُشت در پُشتقائِم ہے۔

14. کیونکہ خُداوند اپنی قَوم کی عدالت کرے گااور اپنے بندوں پر ترس کھائے گا۔

15. قَوموں کے بُت چاندی اور سونا ہیںیعنی آدمی کی دست کاری۔

16. اُن کے مُنہ ہیں پر وہ بولتے نہیں۔آنکھیں ہیں پر وہ دیکھتے نہیں۔

17. اُن کے کان ہیں پر وہ سُنتے نہیںاور اُن کے مُنہ میں سانس نہیں۔

18. اُن کے بنانے والے اُن ہی کی مانِند ہو جائیں گے ۔بلکہ وہ سب جو اُن پر بھروسا رکھتے ہیں۔

زبُو 135