زبُو 135:3-8 Urdu Bible Revised Version (URD)

3. خُداوند کی حمد کرو کیونکہ خُداوند بَھلا ہے۔اُس کے نام کی مدح سرائی کرو کہ یہ دِل پسندہے۔

4. کیونکہ خُداوند نے یعقُوب کو اپنے لِئےاور اِسرائیل کو اپنی خاص مِلکیت کے لِئے چُنلِیاہے۔

5. اِس لِئے کہ مَیں جانتا ہُوں کہ خُداوند بزُرگ ہےاور ہمارا ربّ سب معبُودوں سے بالاتر ہے۔

6. آسمان اور زمِین میں ۔ سمُندر اور گہراؤ میںخُداوند نے جو کُچھ چاہا وُہی کِیا۔

7. وہ زمِین کی اِنتہا سے بُخارات اُٹھاتا ہے۔وہ بارِش کے لِئے بِجلیاں بناتا ہےاور اپنے مخزنوں سے آندھی نِکالتا ہے۔

8. اُسی نے مِصر کے پہلوٹھوں کو مارا۔کیا اِنسان کے کیا حَیوان کے۔

زبُو 135