زبُو 135:12-21 Urdu Bible Revised Version (URD)

12. اور اُن کی زمِین مِیراث کر دییعنی اپنی قَوم اِسرائیل کی مِیراث۔

13. اَے خُداوند! تیرا نام ابدی ہےاور تیری یادگار اَے خُداوند پُشت در پُشتقائِم ہے۔

14. کیونکہ خُداوند اپنی قَوم کی عدالت کرے گااور اپنے بندوں پر ترس کھائے گا۔

15. قَوموں کے بُت چاندی اور سونا ہیںیعنی آدمی کی دست کاری۔

16. اُن کے مُنہ ہیں پر وہ بولتے نہیں۔آنکھیں ہیں پر وہ دیکھتے نہیں۔

17. اُن کے کان ہیں پر وہ سُنتے نہیںاور اُن کے مُنہ میں سانس نہیں۔

18. اُن کے بنانے والے اُن ہی کی مانِند ہو جائیں گے ۔بلکہ وہ سب جو اُن پر بھروسا رکھتے ہیں۔

19. اَے اِسرائیل کے گھرانے! خُداوند کو مُبارک کہو۔اَے ہارُون کے گھرانے! خُداوند کو مُبارک کہو ۔

20. اَے لاوی کے گھرانے! خُداوند کو مُبارک کہو ۔اَے خُداوند سے ڈرنے والو! خُداوند کو مُبارک کہو ۔

21. صِیُّون میں خُداوند مُبارک ہو۔وہ یروشلِیم میں سکُونت کرتا ہے۔خُداوند کی حمد کرو۔

زبُو 135