زبُو 132:15-18 Urdu Bible Revised Version (URD)

15. مَیں اِس کے رِزق میں خُوب برکت دُوں گا۔مَیں اِس کے غرِیبوں کو روٹی سے سیر کرُوں گا۔

16. اِس کے کاہِنوں کو بھی مَیں نجات سے مُلبّسکرُوں گا۔اور اُس کے مُقدّس بُلند آواز سے خُوشی کے نعرےماریں گے ۔

17. وہِیں مَیں داؤُد کے لِئے ایک سِینگ نِکالُوں گا۔مَیں نے اپنے ممسُوح کے لِئے چراغ تیّار کِیا ہے ۔

18. مَیں اُس کے دُشمنوں کو شرمِندگی کا لِباس پہناؤُں گالیکن اُس پر اُسی کا تاج رَونق افروز ہو گا۔

زبُو 132