1. جو خُداوند پر توکُّل کرتے ہیںوہ کوہِ صِیُّون کی مانِند ہیں جو اٹل بلکہ ہمیشہ قائِم ہے۔
2. جَیسے یروشلِیم پہاڑوں سے گِھرا ہےوَیسے ہی اب سے ابد تکخُداوند اپنے لوگوں کو گھیرے رہے گا۔
3. کیونکہ شرارت کا عصا صادِقوں کی مِیراث پر قائِم نہ ہو گاتاکہ صادِق بدکاری کی طرف اپنے ہاتھنہ بڑھائیں۔
4. اَے خُداوند! بَھلوں کے ساتھ بھلائی کراور اُن کے ساتھ بھی جو راست دِل ہیں۔