زبُو 119:81-87 Urdu Bible Revised Version (URD)

81. ( کاف) میری جان تیری نجات کے لِئےبے تاب ہےلیکن مُجھے تیرے کلام پر اِعتماد ہے۔

82. تیرے کلام کے اِنتظار میں میری آنکھیںرہ گئِیں۔مَیں یہی کہتا رہا کہ تُو مُجھے کب تسلّی دے گا؟

83. مَیں اُس مشکِیزہ کی مانِند ہو گیا جو دُھوئیں میں ہوتَو بھی مَیں تیرے آئِین کو نہیں بُھولتا۔

84. تیرے بندہ کے دِن ہی کِتنے ہیں؟تُو میرے ستانے والوں پر کب فتویٰ دے گا؟

85. مغرُوروں نے جو تیری شرِیعت کے پَیرونہیںمیرے لِئے گڑھے کھودے ہیں۔

86. تیرے سب فرمان برحق ہیں۔وہ ناحق مُجھے ستاتے ہیں ۔ تُو میری مدد کر۔

87. اُنہوں نے مُجھے زمِین پر سے فنا کر ہی ڈالاتھالیکن مَیں نے تیرے قوانِین کو ترک نہ کِیا۔

زبُو 119