72. تیرے مُنہ کی شرِیعت میرے لِئےسونے چاندی کے ہزاروں سِکّوں سے بہتر ہے ۔
73. ( یود) تیرے ہاتھوں نے مُجھے بنایا اورترتِیب دی۔مُجھے فہم عطا کر تاکہ تیرے فرمان سِیکھ لُوں۔
74. تُجھ سے ڈرنے والے مُجھے دیکھ کر خُوش ہوں گے۔اِس لِئے کہ مُجھے تیرے کلام پر اِعتماد ہے۔
75. اَے خُداوند! مَیں تیرے احکام کی صداقت کوجانتا ہُوںاور یہ کہ وفاداری ہی سے تُو نے مُجھے دُکھ میں ڈالا ۔
76. اُس کلام کے مُطابِق جو تُو نے اپنے بندہ سے کِیاتیری شفقت میری تسلّی کا باعِث ہو۔
77. تیری رحمت مُجھے نصِیب ہو تاکہ مَیں زِندہ رہُوں ۔کیونکہ تیری شرِیعت میری خُوشنُودی ہے۔