زبُو 119:58-63 Urdu Bible Revised Version (URD)

58. مَیں پُورے دِل سے تیرے کرم کا خواہاں ہُؤا۔اپنے کلام کے مُطابق مُجھ پر رحم کر۔

59. مَیں نے اپنی راہوں پر غَور کِیااور تیری شہادتوں کی طرف اپنے قدم موڑے۔

60. مَیں نے تیرے فرمان ماننے میںجلدی کی اور دیر نہ لگائی۔

61. شرِیروں کی رسِّیوں نے مُجھے جکڑ لِیا۔پر مَیں تیری شرِیعت کو نہ بُھولا۔

62. تیری صداقت کے احکام کے لِئےمَیں آدھی رات کو تیرا شُکر کرنے کو اُٹھوں گا۔

63. مَیں اُن سب کا ساتھی ہُوں جو تُجھ سےڈرتے ہیںاور اُن کا جو تیرے قوانِین کو مانتے ہیں۔

زبُو 119