زبُو 119:5-21 Urdu Bible Revised Version (URD)

5. کاش کہ تیرے آئِین ماننے کے لِئےمیری روِشیں درُست ہو جائیں!

6. جب مَیں تیرے سب احکام کا لِحاظ رکھُّوں گاتو شرمِندہ نہ ہُوں گا۔

7. جب مَیں تیری صداقت کے احکام سِیکھ لُوں گاتو سچّے دِل سے تیرا شُکر ادا کرُوں گا۔

8. مَیں تیرے آئِین مانُوں گا۔مُجھے بالکُل ترک نہ کر دے۔

9. (بیتھ) جوان اپنی روِش کِس طرح پاک رکھّے ؟تیرے کلام کے مُطابِق اُس پر نِگاہ رکھنے سے۔

10. مَیں پُورے دِل سے تیرا طالِب ہُؤا ہُوںمُجھے اپنے فرمان سے بھٹکنے نہ دے۔

11. مَیں نے تیرے کلام کو اپنے دِل میں رکھ لِیا ہےتاکہ مَیں تیرے خِلاف گُناہ نہ کرُوں۔

12. اَے خُداوند! تُو مُبا رک ہے۔مُجھے اپنے آئِین سِکھا۔

13. مَیں نے اپنے لبوں سےتیرے فرمُودہ احکام کو بیان کِیا۔

14. مُجھے تیری شہادتوں کی راہ سے اَیسی شادمانی ہُوئیجَیسی ہر طرح کی دَولت سے ہوتی ہے۔

15. مَیں تیرے قوانِین پر غَور کرُوں گا۔اور تیری راہوں کا لِحاظ رکھُّوں گا۔

16. مَیں تیرے آئِین میں مسرُور رہُوں گا۔مَیں تیرے کلام کو نہ بُھولُوں گا۔

17. ( گِیمل) اپنے بندہ پر اِحسان کر تاکہ مَیںجِیتا رہُو ںاور تیرے کلام کو مانتا رہُوں۔

18. میری آنکھیں کھول دےتاکہ مَیں تیری شرِیعت کے عجائِب دیکھوں۔

19. مَیں زمِین پر مُسافِر ہُوں۔اپنے فرمان مُجھ سے پوشِیدہ نہ رکھ۔

20. میرا دِل تیرے احکام کے اِشتیاق میںہر وقت تڑپتا رہتا ہے۔

21. تُو نے اُن ملعُون مغرُوروں کو جِھڑک دِیاجو تیرے فرمان سے بھٹکتے رہتے ہیں۔

زبُو 119