زبُو 119:42-56 Urdu Bible Revised Version (URD)

42. تب مَیں اپنے ملامت کرنے والے کو جواب دےسکُوں گاکیونکہ مَیں تیرے کلام پر بھروسا رکھتا ہُوں۔

43. اور حق بات کو میرے مُنہ سے ہرگِز جُدا نہ ہونے دےکیونکہ میرا اِعتماد تیرے احکام پر ہے۔

44. پس مَیں ابدُا لآبادتیری شرِیعت کو مانتا رہُوں گا۔

45. اور مَیں آزادی سے چلُوں گاکیونکہ مَیں تیرے قوانِین کا طالِب رہا ہُوں

46. مَیں بادشاہوں کے سامنے تیری شہادتوں کا بیانکرُوں گااور شرمِندہ نہ ہُوں گا۔

47. تیرے فرمان مُجھے عزِیز ہیں۔مَیں اُن میں مسرُور رہُوں گا۔

48. مَیں اپنے ہاتھ تیرے فرمان کی طرف جو مُجھے عزِیزہے اُٹھاؤُں گااور تیرے آئِین پر دِھیان کرُوں گا۔

49. ( زَین) جو کلام تُو نے اپنے بندہ سے کِیا اُسے یاد کرکیونکہ تُو نے مُجھے اُمّید دِلائی ہے۔

50. میری مُصِیبت میں یہی میری تسلّی ہےکہ تیرے کلام نے مُجھے زِندہ کِیا ہے۔

51. مغرُوروں نے مُجھے بُہت ٹھٹھّوں میں اُڑایا۔تَو بھی مَیں نے تیری شرِیعت سے کنارہنہیں کِیا ۔

52. اَے خُداوند! مَیں تیرے قدِیم احکام کو یاد کرتااور اِطمِینان پاتا رہا ہُوں۔

53. اُن شرِیروں کے سبب سے جو تیری شرِیعت کو ترککرتے ہیں۔مَیں سخت طَیش میں آ گیا ہُوں۔

54. میرے مُسافِرخانہ میںتیرے آئِین میرا گِیت رہے ہیں۔

55. اَے خُداوند! رات کو مَیں نے تیرا نام یاد کِیا ہےاور تیری شرِیعت پر عمل کِیا ہے۔

56. یہ میرے واسطے اِس لِئے ہُؤاکہ مَیں نے تیرے قوانِین کو مانا۔

زبُو 119