33. ( ھے) اَے خُداوند! مُجھے اپنے آئِین کی راہ بتااور مَیں آخِر تک اُس پر چلُوں گا۔
34. مُجھے فہم عطا کر اور مَیں تیری شرِیعت پر چلُوں گا۔بلکہ مَیں پُورے دِل سے اُس کو مانُوں گا۔
35. مُجھے اپنے فرمان کی راہ پر چلاکیونکہ اِسی میں میری خُوشی ہے۔
36. میرے دِل کو اپنی شہادتوں کی طرف رجُوع دِلانہ کہ لالچ کی طرف۔
37. میری آنکھوں کو بُطلان پر نظر کرنے سے باز رکھاور مُجھے اپنی راہوں میں زِندہ کر۔
38. اپنے بندہ کے لِئے اپنا وہ قَول پُورا کرجِس سے تیرا خَوف پَیدا ہوتا ہے۔
39. میری ملامت کو جِس سے مَیں ڈرتا ہُوں دُور کر دےکیونکہ تیرے احکام بھلے ہیں۔
40. دیکھ! مَیں تیرے قوانِین کا مُشتاق رہا ہُوں۔مُجھے اپنی صداقت سے زِندہ کر۔
41. ( واو) اَے خُداوند! تیرے قَول کے مُطابِقتیری شفقت اور تیری نجات مُجھے نصِیب ہوں۔
42. تب مَیں اپنے ملامت کرنے والے کو جواب دےسکُوں گاکیونکہ مَیں تیرے کلام پر بھروسا رکھتا ہُوں۔
43. اور حق بات کو میرے مُنہ سے ہرگِز جُدا نہ ہونے دےکیونکہ میرا اِعتماد تیرے احکام پر ہے۔
44. پس مَیں ابدُا لآبادتیری شرِیعت کو مانتا رہُوں گا۔
45. اور مَیں آزادی سے چلُوں گاکیونکہ مَیں تیرے قوانِین کا طالِب رہا ہُوں
46. مَیں بادشاہوں کے سامنے تیری شہادتوں کا بیانکرُوں گااور شرمِندہ نہ ہُوں گا۔
47. تیرے فرمان مُجھے عزِیز ہیں۔مَیں اُن میں مسرُور رہُوں گا۔
48. مَیں اپنے ہاتھ تیرے فرمان کی طرف جو مُجھے عزِیزہے اُٹھاؤُں گااور تیرے آئِین پر دِھیان کرُوں گا۔
49. ( زَین) جو کلام تُو نے اپنے بندہ سے کِیا اُسے یاد کرکیونکہ تُو نے مُجھے اُمّید دِلائی ہے۔
50. میری مُصِیبت میں یہی میری تسلّی ہےکہ تیرے کلام نے مُجھے زِندہ کِیا ہے۔
51. مغرُوروں نے مُجھے بُہت ٹھٹھّوں میں اُڑایا۔تَو بھی مَیں نے تیری شرِیعت سے کنارہنہیں کِیا ۔
52. اَے خُداوند! مَیں تیرے قدِیم احکام کو یاد کرتااور اِطمِینان پاتا رہا ہُوں۔
53. اُن شرِیروں کے سبب سے جو تیری شرِیعت کو ترککرتے ہیں۔مَیں سخت طَیش میں آ گیا ہُوں۔