30. مَیں نے وفاداری کی راہ اِختیار کی ہے۔مَیں نے تیرے احکام اپنے سامنے رکھّے ہیں ۔
31. مَیں تیری شہادتوں سے لِپٹا ہُؤا ہُوں۔اَے خُداوند! مُجھے شرمِندہ نہ ہونے دے۔
32. جب تُو میرا حَوصلہ بڑھائے گاتو مَیں تیرے فرمان کی راہ میں دَوڑُوں گا۔
33. ( ھے) اَے خُداوند! مُجھے اپنے آئِین کی راہ بتااور مَیں آخِر تک اُس پر چلُوں گا۔
34. مُجھے فہم عطا کر اور مَیں تیری شرِیعت پر چلُوں گا۔بلکہ مَیں پُورے دِل سے اُس کو مانُوں گا۔
35. مُجھے اپنے فرمان کی راہ پر چلاکیونکہ اِسی میں میری خُوشی ہے۔