زبُو 119:159-164 Urdu Bible Revised Version (URD)

159. خیال فرما کہ مُجھے تیرے قوانِین سے کیسی مُحبّت ہے ۔اَے خُداوند! اپنی شفقت کے مُطابِق مُجھے زِندہ کر۔

160. تیرے کلام کا خُلاصہ سچّائی ہے۔تیری صداقت کے کُل احکام ابدی ہیں۔

161. ( شِین) اُمرا نے مُجھے بے سبب ستایا ہےلیکن میرے دِل میں تیری باتوں کا خَوف ہے۔

162. مَیں بڑی لُوٹ پانے والے کی مانِندتیرے کلام سے خُوش ہُوں۔

163. مُجھے جُھوٹ سے نفرت اور کراہِیت ہےلیکن تیری شرِیعت سے مُحبّت ہے۔

164. مَیں تیری صداقت کے احکام کے سبب سےدِن میں سات بار تیری سِتایش کرتا ہُوں۔

زبُو 119