154. میری وکالت کر اور میرا فِدیہ دے۔اپنے کلام کے مُطابِق مُجھے زِندہ کر۔
155. نجات شرِیروں سے دُور ہےکیونکہ وہ تیرے آئِین کے طالِب نہیں ہیں۔
156. اَے خُداوند! تیری رحمت بڑی ہے۔اپنے احکام کے مُطابِق مُجھے زِندہ کر۔
157. میرے ستانے والے اور مُخالِف بُہت ہیںتَو بھی مَیں نے تیری شہادتوں سے کنارہ نہ کِیا ۔
158. مَیں دغابازوں کو دیکھ کر ملُول ہُؤاکیونکہ وہ تیرے کلام کو نہیں مانتے۔
159. خیال فرما کہ مُجھے تیرے قوانِین سے کیسی مُحبّت ہے ۔اَے خُداوند! اپنی شفقت کے مُطابِق مُجھے زِندہ کر۔
160. تیرے کلام کا خُلاصہ سچّائی ہے۔تیری صداقت کے کُل احکام ابدی ہیں۔
161. ( شِین) اُمرا نے مُجھے بے سبب ستایا ہےلیکن میرے دِل میں تیری باتوں کا خَوف ہے۔
162. مَیں بڑی لُوٹ پانے والے کی مانِندتیرے کلام سے خُوش ہُوں۔
163. مُجھے جُھوٹ سے نفرت اور کراہِیت ہےلیکن تیری شرِیعت سے مُحبّت ہے۔
164. مَیں تیری صداقت کے احکام کے سبب سےدِن میں سات بار تیری سِتایش کرتا ہُوں۔
165. تیری شرِیعت سے مُحبّت رکھنے والے مُطمئِن ہیں ۔اُن کے لِئے ٹھوکر کھانے کا کوئی مَوقع نہیں۔
166. اَے خُداوند! مَیں تیری نجات کا اُمیدوار رہا ہُوںاور تیرے فرمان بجا لایا ہُوں۔