زبُو 119:141-147 Urdu Bible Revised Version (URD)

141. مَیں ادنیٰ اور حقِیر ہُوںتَو بھی مَیں تیرے قوانِین کو نہیں بُھولتا۔

142. تیری صداقت ابدی صداقت ہےاور تیری شرِیعت برحق ہے۔

143. مَیں تکلِیف اور عذاب میں مُبتلا ہُوںتَو بھی تیرے فرمان میری خُوشنُودی ہیں۔

144. تیری شہادتیں ہمیشہ راست ہیں۔مُجھے فہم عطا کر تو مَیں زِندہ رہُوں گا

145. ( قوف) مَیں پُورے دِل سے دُعا کرتا ہُوں۔اَے خُداوند! مُجھے جواب دے ۔مَیں تیرے آئِین پر عمل کرُوں گا۔

146. مَیں نے تُجھ سے دُعا کی ہے ۔ مُجھے بچا لےاور مَیں تیری شہادتوں کو مانُوں گا۔

147. مَیں نے پَو پھٹنے سے پہلے فریاد کی۔مُجھے تیرے کلام پر اِعتماد ہے۔

زبُو 119