128. اِس لِئے مَیں تیرے سب قوانِین کو برحق جانتا ہُوںاور ہر جُھوٹی راہ سے مُجھے نفرت ہے۔
129. ( پے) تیری شہادتیں عجِیب ہیںاِس لِئے میرا دِل اُن کو مانتا ہے۔
130. تیری باتوں کی تشرِیح نُور بخشتی ہے۔وہ سادہ دِلوں کو عقل مند بناتی ہے۔
131. مَیں خُوب مُنہ کھول کر ہانپتا رہاکیونکہ مَیں تیرے فرمان کا مُشتاق تھا۔