زبُو 119:126-130 Urdu Bible Revised Version (URD)

126. اب وقت آ گیا کہ خُداوند کام کرےکیونکہ اُنہوں نے تیری شرِیعت کو باطِل کر دِیا ہے ۔

127. اِس لِئے مَیں تیرے فرمان کو سونے سےبلکہ کُندن سے بھی زِیادہ عزِیز رکھتا ہُوں۔

128. اِس لِئے مَیں تیرے سب قوانِین کو برحق جانتا ہُوںاور ہر جُھوٹی راہ سے مُجھے نفرت ہے۔

129. ( پے) تیری شہادتیں عجِیب ہیںاِس لِئے میرا دِل اُن کو مانتا ہے۔

130. تیری باتوں کی تشرِیح نُور بخشتی ہے۔وہ سادہ دِلوں کو عقل مند بناتی ہے۔

زبُو 119