زبُو 119:114-128 Urdu Bible Revised Version (URD)

114. تُو میرے چُھپنے کی جگہ اور میری سِپر ہے۔مُجھے تیرے کلام پر اِعتماد ہے۔

115. اَے بدکردارو! مُجھ سے دُور ہو جاؤتاکہ مَیں اپنے خُدا کے فرمان پر عمل کرُوں۔

116. تُو اپنے کلام کے مُطابِق مُجھے سنبھال تاکہ زِندہ رہُوںاور مُجھے اپنے اِعتماد سے شرمِندگی نہ اُٹھانے دے ۔

117. مُجھے سنبھال اور مَیں سلامت رہُوں گااور ہمیشہ تیرے آئِین کا لِحاظ رکھُّوں گا۔

118. تُو نے اُن سب کو حقِیر جانا ہے جو تیرے آئِین سےبھٹک جاتے ہیںکیونکہ اُن کی دغابازی عبث ہے۔

119. تُو زمِین کے سب شرِیروں کو مَیل کی طرح چھانٹدیتا ہے ۔اِس لِئے مَیں تیری شہادتوں کو عزِیز رکھتا ہُوں۔

120. میرا جِسم تیرے خَوف سے کانپتا ہےاور مَیں تیرے احکام سے ڈرتا ہُوں۔

121. ( عَین) مَیں نے عدل اور اِنصاف کِیا ہے ۔مُجھے اُن کے حوالہ نہ کر جو مُجھ پر ظُلم کرتے ہیں۔

122. بھلائی کے لِئے اپنے بندہ کا ضامِن ہو۔مغرُور مُجھ پر ظُلم نہ کریں۔

123. تیری نجات اور تیری صداقت کے کلام کےاِنتظار میںمیری آنکھیں رہ گئِیں۔

124. اپنے بندہ سے اپنی شفقت کے مُطابِق سلُوک کراور مُجھے اپنے آئِین سِکھا۔

125. مَیں تیرا بندہ ہُوں ۔ مُجھ کو فہم عطا کرتاکہ تیری شہادتوں کو سمُجھ لُوں۔

126. اب وقت آ گیا کہ خُداوند کام کرےکیونکہ اُنہوں نے تیری شرِیعت کو باطِل کر دِیا ہے ۔

127. اِس لِئے مَیں تیرے فرمان کو سونے سےبلکہ کُندن سے بھی زِیادہ عزِیز رکھتا ہُوں۔

128. اِس لِئے مَیں تیرے سب قوانِین کو برحق جانتا ہُوںاور ہر جُھوٹی راہ سے مُجھے نفرت ہے۔

زبُو 119