زبُو 118:22-29 Urdu Bible Revised Version (URD)

22. جِس پتھّر کو مِعماروں نے ردّ کِیاوُہی کونے کے سِرے کا پتھّر ہو گیا۔

23. یہ خُداوند کی طرف سے ہُؤااور ہماری نظر میں عجِیب ہے۔

24. یہ وُہی دِن ہے جِسے خُداوند نے مُقرّر کِیا۔ہم اِس میں شادمان ہوں گے اور خُوشیمنائیں گے ۔

25. آہ! اَے خُداوند! بچا لے۔آہ! اَے خُداوند! خُوش حالی بخش۔

26. مُبارک ہے وہ جو خُداوند کے نام سے آتا ہے۔ہم نے تُم کو خُداوند کے گھر سے دُعا دی ہے۔

27. یہوواہ ہی خُدا ہے اور اُسی نے ہم کو نُور بخشا ہے۔قُربانی کو مذبح کے سِینگوں سے رسِّیوںسے باندھو۔

28. تُو میرا خُدا ہے ۔ مَیں تیرا شُکر کرُوں گا۔تُو میرا خُدا ہے ۔ مَیں تیری تمجِید کرُوں گا۔

29. خُداوند کا شُکر کرو کیونکہ وہ بھلا ہےاور اُس کی شفقت ابدی ہے۔

زبُو 118