17. مَیں مرُوں گا نہیں بلکہ جِیتا رہُوں گااور خُداوند کے کاموں کا بیان کرُوں گا۔
18. خُداوند نے مُجھے سخت تنبِیہ تو کیلیکن مَوت کے حوالہ نہیں کِیا۔
19. صداقت کے پھاٹکوں کو میرے لِئے کھول دو۔مَیں اُن سے داخِل ہو کر خُداوند کا شُکر کرُوں گا ۔
20. خُداوند کا پھاٹک یہی ہے۔صادِق اِس سے داخِل ہوں گے۔
21. مَیں تیرا شُکر کرُوں گا کیونکہ تُو نے مُجھے جواب دِیا ۔اور خُود میری نجات بنا ہے۔
22. جِس پتھّر کو مِعماروں نے ردّ کِیاوُہی کونے کے سِرے کا پتھّر ہو گیا۔
23. یہ خُداوند کی طرف سے ہُؤااور ہماری نظر میں عجِیب ہے۔
24. یہ وُہی دِن ہے جِسے خُداوند نے مُقرّر کِیا۔ہم اِس میں شادمان ہوں گے اور خُوشیمنائیں گے ۔
25. آہ! اَے خُداوند! بچا لے۔آہ! اَے خُداوند! خُوش حالی بخش۔
26. مُبارک ہے وہ جو خُداوند کے نام سے آتا ہے۔ہم نے تُم کو خُداوند کے گھر سے دُعا دی ہے۔
27. یہوواہ ہی خُدا ہے اور اُسی نے ہم کو نُور بخشا ہے۔قُربانی کو مذبح کے سِینگوں سے رسِّیوںسے باندھو۔
28. تُو میرا خُدا ہے ۔ مَیں تیرا شُکر کرُوں گا۔تُو میرا خُدا ہے ۔ مَیں تیری تمجِید کرُوں گا۔
29. خُداوند کا شُکر کرو کیونکہ وہ بھلا ہےاور اُس کی شفقت ابدی ہے۔