11. مَیں نے جلد بازی سے کہہ دِیاکہ سب آدمی جُھوٹے ہیں۔
12. خُداوند کی سب نِعمتیں جو مُجھے مِلِیںمَیں اُن کے عِوض میں اُسے کیا دُوں؟
13. مَیں نجات کا پیالہ اُٹھا کرخُداوند سے دُعا کرُوں گا۔
14. مَیں خُداوند کے حضُور اپنی مَنّتیںاُس کی ساری قَوم کے سامنے پُوری کرُوں گا۔
15. خُداوند کی نِگاہ میںاُس کے مُقدّسوں کی مَوت گِراں قدر ہے۔
16. آہ! اَے خُداوند! مَیں تیرا بندہ ہُوں۔مَیں تیرا بندہ تیری لَونڈی کا بیٹا ہُوں۔تُو نے میرے بندھن کھولے ہیں۔
17. مَیں تیرے حضُور شُکرگُذاری کی قُربانی چڑھاؤُں گااور خُداوند سے دُعا کرُوں گا۔
18. مَیں خُداوند کے حضُور اپنی مَنّتیںاُس کی ساری قَوم کے سامنے پُوری کرُوں گا۔