1. مَیں خُداوند سے مُحبّت رکھتا ہُوںکیونکہ اُس نے میری فریاد اور مِنّت سُنی ہے۔
2. چُونکہ اُس نے میری طرف کان لگایااِس لِئے مَیں عُمر بھر اُس سے دُعا کرُوں گا۔
3. مَوت کی رسِیّوں نے مُجھے جکڑ لِیااور پاتال کے درد مُجھ پر آ پڑے۔مَیں دُکھ اور غم میں گِرفتار ہُؤا۔
4. تب مَیں نے خُداوند سے دُعا کیکہ اَے خُداوند! مَیں تیری منّت کرتا ہُوں میریجان کو رہائی بخش۔
5. خُداوند صادِق اور کرِیم ہے۔ہمارا خُدا رحِیم ہے۔
6. خُداوند سادہ لوگوں کی حِفاظت کرتا ہے۔مَیں پست ہو گیا تھا ۔ اُسی نے مُجھے بچا لِیا۔
7. اَے میری جان!پِھرمُطمئِن ہوکیونکہ خُداوند نے تُجھ پر اِحسان کِیا ہے۔
8. اِس لِئے کہ تُو نے میری جان کو مَوت سےمیری آنکھوں کو آنسُو بہانے سےاور میرے پاؤں کو پِھسلنے سے بچایا ہے۔
9. مَیں زِندوں کی زمِین میںخُداوند کے حضُور چلتا رہُوں گا۔
10. مَیں اِیمان رکھتا ہُوں ۔ اِس لِئے یہ کہُوں گامَیں بڑی مُصِیبت میں تھا۔