زبُو 113:4-9 Urdu Bible Revised Version (URD)

4. خُداوند سب قَوموں پر بُلند و بالا ہے۔اُس کا جلال آسمان سے برتر ہے۔

5. خُداوند ہمارے خُدا کی مانِند کَون ہےجو عالمِ بالا پر تخت نشِین ہے

6. جو فروتنی سے آسمان و زمِین پر نظر کرتاہے؟

7. وہ مِسکِین کو خاک سےاور مُحتاج کو مزبلہ پر سے اُٹھا لیتا ہے

8. تاکہ اُسے اُمرا کے ساتھیعنی اپنی قَوم کے اُمرا کے ساتھ بِٹھائے۔

9. وہ بانجھ کا گھر بساتا ہےاور اُسے بچّوں والی بنا کر دِل شاد کرتا ہے۔خُداوند کی حمد کرو۔

زبُو 113