3. اگر بُنیاد ہی اُکھاڑ دی جائےتو صادِق کیا کر سکتا ہے؟
4. خُداوند اپنی مُقدّ س ہَیکل میں ہے ۔خُداوند کا تخت آسمان پر ہے ۔اُس کی آنکھیں بنی آدم کو دیکھتی اور اُس کی پلکیں اُنکوجانچتی ہیں ۔
5. خُداوند صادِق کو پرکھتا ہےپر شرِیر اور ظُلم دوست سے اُس کی رُوح کو نفرت ہے ۔
6. وہ شرِیروں پر پھندے برسائے گا۔آگ اور گندھک اور لُو اُن کے پِیالے کا حِصّہ ہو گا۔
7. کیونکہ خُداوند صادِق ہے ۔ وہ صداقت کو پسندکرتا ہے ۔راست باز اُس کا دِیدار حاصِل کریں گے۔