7. خُدا نے اپنی قُدُّوسِیت میں یہ فرمایا ہے مَیں خُوشی کرُوں گا ۔مَیں سِکم کو تقسِیم کرُوں گا اور سُکّات کی وادی کو بانٹُوں گا۔
8. جلعاد میرا ہے ۔ مَنسّی میرا ہے۔افرائِیم میرے سر کا خود ہےیہُودا ہ میرا عصا ہے۔
9. موآ ب میری چلپچی ہے۔ادُوم پر مَیں جُوتا پھینکُوں گا۔مَیں فلِستِین پر للکارُوں گا۔
10. مُجھے اُس فصِیل دار شہر میں کَون پُہنچائے گا؟کَون مُجھے ادُو م تک لے گیا ہے؟
11. اَے خُدا! کیا تُو نے ہمیں ردّ نہیں کردِیا؟اَے خُدا! تُو ہمارے لشکروں کے ساتھ نہیں جاتا
12. مُخالِف کے مُقابلہ میں ہماری کُمک کرکیونکہ اِنسانی مدد عبث ہے۔
13. خُدا کی بدَولت ہم دِلاوری کریں گےکیونکہ وُہی ہمارے مُخالِفوں کو پامال کرے گا۔