1. اَے خُدا!میرا دِل قائِم ہے۔مَیں گاؤُں گا اور دِل سے مدح سرائی کرُوں گا۔
2. اَے بربط اور سِتار جاگو!مَیں خُود بھی صُبح سویرے جاگ اُٹھوں گا۔
3. اَے خُداوند! مَیں لوگوں میں تیرا شُکر کرُوں گا۔مَیں اُمّتوں میں تیری مدح سرائی کرُوں گا۔
4. کیونکہ تیری شفقت آسمان سے بُلند ہےاور تیری سچّائی افلاک کے برابر ہے۔
5. اَے خُدا! تُو آسمانوں پر سرفراز ہواور تیرا جلال ساری زمِین پر ہو۔
6. اپنے دہنے ہاتھ سے بچا اور ہمیں جواب دےتاکہ تیرے محبُوب بچائے جائیں۔