زبُو 105:40-45 Urdu Bible Revised Version (URD)

40. اُن کے مانگنے پر اُس نے بٹیریں بھیجِیںاور اُن کو آسمانی روٹی سے سیر کِیا۔

41. اُس نے چٹان کو چِیرا اور پانی پُھوٹ نِکلااور خُشک زمِین پر ندی کی طرح بہنے لگا۔

42. کیونکہ اُس نے اپنے پاک قَول کواور اپنے بندہ ابرہام کو یاد کِیا

43. اور وہ اپنی قَوم کو شادمانی کے ساتھاور اپنے برگُزِیدوں کو گِیت گاتے ہُوئے نِکال لایا۔

44. اور اُس نے اُن کو قَوموں کے مُلک دِئیےاور اُنہوں نے اُمّتوں کی مِحنت کے پَھل پر قبضہ کِیا

45. تاکہ وہ اُس کے آئین پر چلیںاور اُس کی شرِیعت کو مانیں۔خُداوند کی حمد کرو۔

زبُو 105