زبُو 105:25-38 Urdu Bible Revised Version (URD)

25. اُس نے اُن کے دِل کو برگشتہ کِیا تاکہ اُس کیقَوم سے عداوت رکھّیںاور اُس کے بندوں سے دغابازی کریں۔

26. اُس نے اپنے بندہ مُوسیٰ کواور اپنے برگُزِیدہ ہارُون کو بھیجا۔

27. اُس نے اُن کے درمیان مُعجِزاتاور حام کی سرزمِین میں عجائِب دِکھائے۔

28. اُس نے تارِیکی بھیج کر اندھیرا کر دِیااور اُنہوں نے اُس کی باتوں سے سرکشی نہ کی۔

29. اُس نے اُن کی ندِیوں کو لہُو بنا دِیااور اُن کی مچھلیاں مار ڈالِیں۔

30. اُن کے مُلک اور بادشاہوں کے بالاخانوں میںمینڈک ہی مینڈک بھر گئے۔

31. اُس نے حُکم دِیا اور مچھّروں کے غول آئےاور اُن کی سب حدُود میں جُوئیں آ گئِیں۔

32. اُس نے اُن پر مینہ کی جگہ اَولے برسائےاور اُن کے مُلک پر دہکتی آگ نازِل کی۔

33. اُس نے اُن کے انگُور اور انجِیر کے درختوں کو بھیبرباد کر ڈالااور اُن کی حدُود کے پیڑ توڑ ڈالے۔

34. اُس نے حُکم دِیا تو بے شُمار ٹِڈّیاںاور کیڑے آ گئے

35. اور اُن کے مُلک کی تمام نباتات چٹ کر گئےاور اُن کی زمِین کی پَیداوار کھا گئے۔

36. اُس نے اُن کے مُلک کے سب پہلوٹھوں کو بھیمار ڈالاجو اُن کی پُوری قُوّت کے پہلے پَھل تھے۔

37. اور اِسرائیل کو چاندی اور سونے کے ساتھنِکال لایااور اُس کے قبِیلوں میں ایک بھی کمزور آدمی نہ تھا۔

38. اُن کے چلے جانے سے مِصر خُوش ہو گیاکیونکہ اُن کا خَوف مِصریوں پر چھا گیا تھا۔

زبُو 105