زبُو 105:22-29 Urdu Bible Revised Version (URD)

22. تاکہ اُس کے اُمرا کو جب چاہے قَید کرےاور اُس کے بزُرگوں کو دانِش سِکھائے۔

23. اِسرائیل بھی مِصر میں آیااور یعقُوب حام کی سرزمِین میں مُسافِررہا

24. اور خُدا نے اپنے لوگوں کو خُوب بڑھایااور اُن کو اُن کے مُخالِفوں سے زِیادہ قوِی کِیا۔

25. اُس نے اُن کے دِل کو برگشتہ کِیا تاکہ اُس کیقَوم سے عداوت رکھّیںاور اُس کے بندوں سے دغابازی کریں۔

26. اُس نے اپنے بندہ مُوسیٰ کواور اپنے برگُزِیدہ ہارُون کو بھیجا۔

27. اُس نے اُن کے درمیان مُعجِزاتاور حام کی سرزمِین میں عجائِب دِکھائے۔

28. اُس نے تارِیکی بھیج کر اندھیرا کر دِیااور اُنہوں نے اُس کی باتوں سے سرکشی نہ کی۔

29. اُس نے اُن کی ندِیوں کو لہُو بنا دِیااور اُن کی مچھلیاں مار ڈالِیں۔

زبُو 105