زبُو 105:10-20 Urdu Bible Revised Version (URD)

10. اور اُسی کو اُس نے یعقُوب کے لِئے آئِینیعنی اِسرائیل کے لِئے ابدی عہد ٹھہرایا

11. اور کہا کہ مَیں کنعان کا مُلک تُجھے دُوں گاکہ تُمہارا مورُوثی حِصّہ ہو۔

12. اُس وقت وہ شُمار میں تھوڑے تھےبلکہ بُہت تھوڑے اور اُس مُلک میں مُسافِرتھے

13. اور وہ ایک قَوم سے دُوسری قَوم میںاور ایک سلطنت سے دُوسری سلطنت میںپِھرتے رہے۔

14. اُس نے کِسی آدمی کو اُن پر ظُلم نہ کرنے دِیابلکہ اُن کی خاطر اُس نے بادشاہوں کو دھمکایا

15. اور کہا کہ میرے ممسُوحوں کو ہاتھ نہ لگاؤاور میرے نبِیوں کو کوئی نُقصان نہ پُہنچاؤ۔

16. پِھر اُس نے فرمایا کہ اُس مُلک پر قحط نازِل ہواور اُس نے روٹی کا سہارا بِالکُل توڑ دِیا۔

17. اُس نے اُن سے پہلے ایک آدمی کو بھیجا۔یُوسف غُلامی میں بیچا گیا۔

18. اُنہوں نے اُس کے پاؤں کو بیڑِیوں سے دُکھ دِیا ۔وہ لوہے کی زنجِیروں میں جکڑا رہا۔

19. جب تک کہ اُس کا سُخن پُورا نہ ہُؤا۔خُداوند کا کلام اُسے آزماتا رہا۔

20. بادشاہ نے حُکم بھیج کر اُسے چُھڑایا۔ہاں قَوموں کے فرمانروا نے اُسے آزاد کِیا ۔

زبُو 105