زبُو 102:2-15 Urdu Bible Revised Version (URD)

2. میری مُصِیبت کے دِن مُجھ سے رُوپوش نہ ہو۔اپنا کان میری طرف جُھکا۔جِس دِن مَیں فریاد کرُوں مُجھے جلد جواب دے ۔

3. کیونکہ میرے دِن دُھوئیں کی طرح اُڑے جاتے ہیںاور میری ہڈِّیاں اِیندھن کی طرح جل گئِیں۔

4. میرا دِل گھاس کی طرح جُھلس کر سُوکھ گیا۔کیونکہ مَیں اپنی روٹی کھانا بُھول جاتا ہُوں۔

5. کراہتے کراہتےمیری ہڈِّیاں میرے گوشت سے جا لگِیں۔

6. مَیں جنگلی حواصِل کی مانِند ہُوں۔مَیں وِیرانے کا اُلّو بن گیا۔

7. مَیں بے خواب اور اُس گَورے کی مانِند ہو گیا ہُوںجو چھت پر اکیلا ہو۔

8. میرے دُشمن مُجھے دِن بھر ملامت کرتے ہیں۔میرے مُخالِف دِیوانہ ہو کر مُجھ پر لَعنت کرتے ہیں ۔

9. کیونکہ مَیں نے روٹی کی طرح راکھ کھائیاور آنسُو مِلا کر پانی پِیا۔

10. یہ تیرے غضب اور قہر کے سبب سے ہے۔کیونکہ تُو نے مُجھے اُٹھایا اور پِھر پٹک دِیا۔

11. میرے دِن ڈھلنے والے سایہ کی مانِند ہیںاور مَیں گھاس کی طرح مُرجھا گیا ہُوں۔

12. لیکن تُو اَے خُداوند! ابد تک رہے گااور تیری یادگار پُشت در پُشت رہے گی۔

13. تُو اُٹھے گا اور صِیُّون پر رحم کرے گاکیونکہ اُس پر ترس کھانے کا وقت ہے ۔ ہاں اُسکا مُعیّن وقت آ گیا ہے۔

14. اِس لِئے کہ تیرے بندے اُس کے پتھّروں کو چاہتےاور اُس کی خاک پر ترس کھاتے ہیں۔

15. اور قَوموں کو خُداوند کے نام کااور زمِین کے سب بادشاہوں کو تیرے جلال کاخَوف ہوگا۔

زبُو 102