زبُو 10:1-7 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اَے خُداوند!تُو کیوں دُور کھڑا رہتا ہے؟مُصِیبت کے وقت تُو کیوںچُھپ جاتا ہے؟

2. شرِیر کے غرُور کے سبب سے غرِیب کا تُندی سےپِیچھا کِیا جاتا ہے ۔جو منصُوبے اُنہوں نے باندھے ہیں وہ اُن ہیمیں گرفتارہو جائیں۔

3. کیونکہ شرِیر اپنی نفسانی خواہِش پر فخر کرتا ہےاور لالچی خُداوند کو ترک کرتا بلکہ اُس کی اِہانتکرتا ہے۔

4. شرِیر اپنے تکبُّر میں کہتا ہے کہ وہ بازپُرس نہیںکرے گا۔اُس کا خیال سراسر یِہی ہے کہ کوئی خُدا نہیں۔

5. اُس کی راہیں ہمیشہ اُستوار ہیں۔تیرے احکام اُس کی نظر سے بعید و بُلند ہیں ۔وہ اپنے سب مُخالِفوں پرپُھنکارتا ہے۔

6. وہ اپنے دِل میں کہتا ہے مَیں جُنبِش نہیں کھانے کا ۔پُشت در پُشت مُجھ پر کبھی مُصِیبت نہ آئے گی ۔

7. اُس کامُنہ لَعنت و دغا اور ظُلم سے پُر ہے ۔شرارت اور بدی اُس کی زُبان پر ہیں۔

زبُو 10