زبُو 10:1-4 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اَے خُداوند!تُو کیوں دُور کھڑا رہتا ہے؟مُصِیبت کے وقت تُو کیوںچُھپ جاتا ہے؟

2. شرِیر کے غرُور کے سبب سے غرِیب کا تُندی سےپِیچھا کِیا جاتا ہے ۔جو منصُوبے اُنہوں نے باندھے ہیں وہ اُن ہیمیں گرفتارہو جائیں۔

3. کیونکہ شرِیر اپنی نفسانی خواہِش پر فخر کرتا ہےاور لالچی خُداوند کو ترک کرتا بلکہ اُس کی اِہانتکرتا ہے۔

4. شرِیر اپنے تکبُّر میں کہتا ہے کہ وہ بازپُرس نہیںکرے گا۔اُس کا خیال سراسر یِہی ہے کہ کوئی خُدا نہیں۔

زبُو 10