رُومِیوں 4:6-11 Urdu Bible Revised Version (URD)

6. چُنانچہ جِس شخص کے لِئے خُدا بغَیراَعمال کے راست بازی محسُوب کرتا ہے داؤُد بھی اُس کی مُبارک حالی اِس طرح بیان کرتا ہے۔

7. کہمُبارک وہ ہیں جِن کی بدکارِیاں مُعاف ہُوئیںاور جِن کے گُناہ ڈھانکے گئے۔

8. مُبارک وہ شخص ہے جِس کے گُناہ خُداوند محسُوب نہکرے گا۔

9. پس کیا یہ مُبارک بادی مختُونوں ہی کے لِئے ہے یا نامختُونوں کے لِئے بھی؟ کیونکہ ہمارا دعویٰ یہ ہے کہ ابرہا م کے لِئے اُس کا اِیمان راست بازی گِنا گیا۔

10. پس کِس حالت میں گِنا گیا؟ مختُونی میں یا نامختُونی میں؟ مختُونی میں نہیں بلکہ نامختُونی میں۔

11. اور اُس نے خَتنہ کا نِشان پایا کہ اُس اِیمان کی راست بازی پر مُہر ہو جائے جو اُسے نامختُونی کی حالت میں حاصِل تھا تاکہ وہ اُن سب کا باپ ٹھہرے جو باوُجُود نامختُون ہونے کے اِیمان لاتے ہیں اور اُن کے لِئے بھی راست بازی محسُوب کی جائے۔

رُومِیوں 4