9. پس کیا ہُؤا؟ کیا ہم کچھ فضِیلت رکھتے ہیں؟ بِالکُل نہیں کیونکہ ہم یہُودِیوں اور یُونانیوں دونوں پر پیشتر ہی یہ اِلزام لگا چُکے ہیں کہ وہ سب کے سب گُناہ کے ماتحت ہیں۔
10. چُنانچہ لِکھا ہے کہکوئی راست باز نہیں ۔ ایک بھی نہیں۔
11. کوئی سمجھ دار نہیں۔کوئی خُدا کا طالِب نہیں۔
12. سب گُمراہ ہیں سب کے سب نِکمّے بن گئے ۔کوئی بھلائی کرنے والا نہیں ۔ ایک بھی نہیں۔
13. اُن کا گلا کُھلی ہُوئی قبر ہے ۔اُنہوں نے اپنی زُبانوں سے فریب دِیا۔اُن کے ہونٹوں میں سانپوں کا زہر ہے۔
14. اُن کا مُنہ لَعنت اور کڑواہٹ سے بَھرا ہے۔
15. اُن کے قدم خُون بہانے کے لِئے تیز رَو ہیں۔
16. اُن کی راہوں میں تباہی اور بَدحالی ہے۔