رُومِیوں 2:4-9 Urdu Bible Revised Version (URD)

4. یا تُو اُس کی مِہربانی اور تحمُّل اور صبر کی دَولت کو ناچِیز جانتا ہے اور نہیں سمجھتا کہ خُدا کی مِہربانی تُجھ کو تَوبہ کی طرف مائِل کرتی ہے؟۔

5. بلکہ تُو اپنی سختی اور غَیر تائِب دِل کے مُطابِق اُس قہر کے دِن کے لِئے اپنے واسطے غضب کما رہا ہے جِس میں خُدا کی سچّی عدالت ظاہِر ہو گی۔

6. وہ ہر ایک کو اُس کے کاموں کے مُوافِق بدلہ دے گا۔

7. جو نیکوکاری میں ثابِت قدم رہ کر جلال اور عِزّ ت اور بقا کے طالِب ہوتے ہیں اُن کو ہمیشہ کی زِندگی دے گا۔

8. مگر جو تَفرِقہ اَنداز اور حق کے نہ ماننے والے بلکہ ناراستی کے ماننے والے ہیں اُن پر غضب اور قہر ہو گا۔

9. اور مُصِیبت اور تنگی ہر ایک بدکار کی جان پر آئے گی ۔ پہلے یہُودی کی ۔ پِھر یُونانی کی۔

رُومِیوں 2