رُومِیوں 12:9-16 Urdu Bible Revised Version (URD)

9. مُحبّت بے رِیا ہو ۔ بدی سے نفرت رکھّو ۔ نیکی سے لِپٹے رہو۔

10. برادرانہ مُحبّت سے آپس میں ایک دُوسرے کو پیار کرو ۔ عِزّت کے رُو سے ایک دُوسرے کو بِہتر سمجھو۔

11. کوشِش میں سُستی نہ کرو ۔ رُوحانی جوش میں بھرے رہو ۔ خُداوند کی خِدمت کرتے رہو۔

12. اُمّید میں خُوش ۔ مُصِیبت میں صابِر ۔ دُعا کرنے میں مشغُول رہو۔

13. مُقدّسوں کی اِحتیاجیں رفع کرو ۔ مُسافِر پروَری میں لگے رہو۔

14. جو تُمہیں ستاتے ہیں اُن کے واسطے برکت چاہو ۔ برکت چاہو ۔ لَعنت نہ کرو۔

15. خُوشی کرنے والوں کے ساتھ خُوشی کرو ۔ رونے والوں کے ساتھ روؤ۔

16. آپس میں یک دِل رہو ۔ اُونچے اُونچے خیال نہ باندھو بلکہ اَدنیٰ لوگوں کی طرف مُتوجِّہ ہو ۔ اپنے آپ کو عقل مند نہ سمجھو۔

رُومِیوں 12