رُومِیوں 11:29-33 Urdu Bible Revised Version (URD)

29. اِس لِئے کہ خُدا کی نِعمتیں اور بُلاوا بے تبدِیل ہے۔

30. کیونکہ جِس طرح تُم پہلے خُدا کے نافرمان تھے مگر اب اِن کی نافرمانی کے سبب سے تُم پر رَحم ہُؤا۔

31. اُسی طرح اب یہ بھی نافرمان ہُوئے تاکہ تُم پر رَحم ہونے کے باعِث اب اِن پر بھی رَحم ہو۔

32. اِس لِئے کہ خُدا نے سب کو نافرمانی میں گرِفتار ہونے دِیا تاکہ سب پر رَحم فرمائے۔

33. واہ! خُدا کی دَولت اور حِکمت اور عِلم کیا ہی عمِیق ہے! اُس کے فَیصلے کِس قدر اِدراک سے پرے اوراُس کی راہیں کیا ہی بے نِشان ہیں!۔

رُومِیوں 11